خاتون اغواء

خاتون اغواء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) خاتون سمیت تین افراد مقامی ڈاکٹر کے گھر کام کر نے والی نوکرانی کو اغوا کر لیا پولیس رپورٹ کے مطابق وزیر آباد کے رہائشی مظفر حسین کی 22سالہ ہمشیرہ مہنازمقامی ڈاکٹر ذیشان چیمہ کے گھر پر کام کاج کر تی تھی چند روز قبل وہ اچانک غائب ہو گئی ۔



جس کے بارے میں پتہ جو ئی کی تو معلوم ہوا کہ مہناز کو ملزمان اسد،ناصر اور قمر بی بی نے اغوا کیا ہے تھانہ سٹی پولیس نے مغویہ کے بھائی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید :

علاقائی -