ایدھی سنٹرزکی ماہانہ کارکردگی رپورٹ

ایدھی سنٹرزکی ماہانہ کارکردگی رپورٹ

لاہور(کرائم سیل)یدھی ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبر 2015میں ایدھی ویلفیئر سینٹروں کی جانب سے ملنے والی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے 97افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے مختلف جگہ منتقل کیا گیا۔اور زخمی ہونے والے 187افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔جبکہ 3750 مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوں اور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔1175 میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔38لاوارث میتوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کفن دفن کا انتظام کیا گیا۔بلقیس ایدھی ہوم لاہور میں داخل ہونے والے 215افراد میں سے 88کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔ایدھی فری ڈسپنسری کے تحت 7235 مریضوں کوطبی امداد /ادویات فراہم کی گئیں۔ایدھی فری لنگر کے تحت 12370افراد کو ایک وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔ویل چیئر ،بیساکھیاں،چیئر پاٹ ،اورواکر سٹینڈ مستحق افراد کو دیے گئے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...