ننکانہ:شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی ،لاکھوں کی مالیت کاسامان جل گیا
ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)شارٹ سرکٹ کے باعث ٹرالے میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حسیب وقاص شوگر ملز ننکانہ صاحب کے قریب ایک ٹرالہ سامان لوڈ کر کے لیجا رہا تھا کہ اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث ٹرالے کو آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں ٹرالہ میں لوڈ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا تاہم اطلاع پاکر ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کا عملہ موقعہ پر پہنچ گیا جنہوں نے آگ پر قابو پالیا اور مزید 10لاکھ روپے کا نقصان ہونے سے بچالیا۔