غالب مارکیٹ، گارنٹی چیک واپس نہ کرنے پرملزم کیخلاف مقدمہ درج

غالب مارکیٹ، گارنٹی چیک واپس نہ کرنے پرملزم کیخلاف مقدمہ درج
 غالب مارکیٹ، گارنٹی چیک واپس نہ کرنے پرملزم کیخلاف مقدمہ درج

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لا ہور (کرا ئم سیل )غا لب ما ر کیٹ میں تا جر سے کا روبا ر کا جھا نسہ دے کر جعلسازی سے گا رنٹی کا 40 لا کھ رو پے کا چیک ہتھیانے وا لے ملزم کے خلا ف پو لیس نے مقد مہ نمبر 1141\15در ج کر کے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔ پو لیس تا حا ل ملزم گرفتا ر کر نے میں نا کا م ۔متاثرہ شخص انصاف کے حصول کے لیے دفتر ’’پاکستان ‘‘پہنچ گیا۔نمائندہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ شخص فضل محمود نے موقف اختیار کیا کہ وہ اچھرہ کا رہائشی ہے اور رحمان پورہ میں ایک گیزر کی فیکٹری گیس ایج پی ایچ اپلائنسز کے نام سے بنا رکھی ہے جس میں اس نے سید فاروق حسن کرمانی عرف فوکی شاہ سے 5سال قبل نفع و نقصان کی بنیاد پرشراکت داری کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ رقم کے عوض انہوں نے شراکت دار کو 40،40لاکھ کے دو چیک وارنٹی کے طور پر دیئے تھے ۔بعد ازاں ان کی شراکت داری میں لگاتار نقصان کی وجہ سے ان کی آپس میں ان بن ہو گئی جس پر6ما ہ قبل کا روبا ر ختم کردیا گیا ۔ لیکن سید فارو ق حسن کرما نی نے گا ر نٹی کا چیک واپس نہیں کیا اور چند روز قبل ان کے چیکوں کی تاریخیں بدل کر ان کو کیش کروانے کی کوشش کی جو کہ ڈس آنر ہو گئے ۔انہوں نے بتایا کہ ان ڈس آنر چیکوں کی مد میں ملزم ان پر مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے کر سخت دباو ڈال رہا ہے ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پہلے بھی مختلف دھمکیاں دی ہیں جس پر تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ نمبر 1089\15 درج ہے۔ اس کے علاوہ فیکٹری سے قیمتی سامان چوری کرنے پر مقدمہ نمبر 623\15 تھانہ وحدت کالونی میں درج ہے ۔پولیس نے فضل محمود کی درخواست پر تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ نمبر 1141\15دفعہ 420 کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔متاثرہ شخص نے پولیس حکام سے اپیل کی کہ انصاف فراہم کیا جائے اور اسے ذہنی کرب سے نجات دلاتے ہوئے ملزم کے خلاف جلد از جلد کارروائی کی جائے۔

مزید : علاقائی