این اے 122 میں پولیس نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

این اے 122 میں پولیس نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

لاہور(کر ائم سیل)این اے 122 لاہور میں ہو نے والے ضمنی انتخاب کیلئے پولیس نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ معلو م ہو ا ہے کہ لاہور پولیس نے این اے 122 کے دونوں امیدواران پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان اور مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کو محتاط نقل و حرکت کی ہدایات جاری کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی عام شخص کو اپنے پاس نہ آنے دیں بالخصوص میڈیا کے لوگوں کو تصدیق کے بغیر اپنے پاس نہ آنے دیں کیونکہ مائیک اور کیمرے کے ذریعے بھی دہشت گردی ہو سکتی ہے۔.

مزید : علاقائی