جیل روڈ پرتیز رفتار ویگن کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر،زخمی کی حالت خطرے سے باہر

جیل روڈ پرتیز رفتار ویگن کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر،زخمی کی حالت خطرے سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)جیل روڈ پرتیز رفتار ویگن نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ ہسپتال میں حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جیل روڈ پر محمد رفاقت موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی ویگن نے اس کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کی وجہ سے وہ سڑک پر گر کے شدید زخمی ہو گیا جبکہ اس کی موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔راہگیروں نے زخمی کو سنبھالا اور ریسکیو 1122کو اطلاع دی جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -