قصور:ٹرک کی رکشہ کو ٹکر،خاتون جاں بحق،7افرا دزخمی

قصور:ٹرک کی رکشہ کو ٹکر،خاتون جاں بحق،7افرا دزخمی

قصور(بیورورپورٹ)قصور کھڈیاں الہٰ آباد روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور رکشہ کے تصادم میں خاتون جاں بحق اور اس کی قریبی عزیزسمیت5افراد شدید زخمی ہو گئی تفصیلات کے مطابق رکشہ سوار ولی محمد مسافروں کو لیکر جا رہا تھا کہ جب وہ الہٰ آباد کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک کے نا معلوم ڈرائیور نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں رکشہ الٹ گیا اور دو خواتین سمیت7افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہستال لیجایا جا رہا تھا کہ ایک خاتون فوزیہ بی بی راستہ میں دم توڑ گئی ،جبکہ بشریٰ سمیت 6 زخمی ہونے والے مسافروں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال چونیاں پہنچا دیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...