ننکانہ:جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن،251ملزمان گرفتار

ننکانہ:جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن،251ملزمان گرفتار

ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)ضلعی پولیس ننکانہ صاحب نے ماہ ستمبر 2015ء میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 228اشتہاری ملزمان اور 23عدالتی مفروران کو گرفتار کرنے کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ شہزادہ سلطان نے صحافیوں کو بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران ماہ ستمبر 2015ء میں 228اشتہاری ملزمان اور 23عدالتی مفروران ملزمان کو گرفتار کرنے کے علاوہ 42 عدد پسٹل30بور ،6عدد رائفل ،6عددکلاشنکوف،12عدد شارٹ ہینڈ گن ، 1ہزار 170گولیاں، 6کلو 605گرام چرس، 1ہزار 608لیٹر شراب اور دو عدد چالو بھٹی شراب قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...