ڈسکہ:موٹرسائیکل کی ٹکر سے 50سالہ شخص جاں بحق،1شدیدزخمی

ڈسکہ:موٹرسائیکل کی ٹکر سے 50سالہ شخص جاں بحق،1شدیدزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے سڑک کراس کرتا 50سالہ شخص جاں بحق موٹر سائیکل سوار شدید زخمی واقعات کے مطابق رحم کالونی کا رہائشی 50سالہ ذوالفقار رات کے وقت سڑک کراس کر رہا تھا کہ تیزر رفتار موٹر سائیکل جس پر بھوپالوالہ کے رہائشی عامر اور اویس سوار تھے نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں ذوالفقار احمد اور موٹر سائیکل سوار عامر،اویس شدید زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیئے سول ہسپتال لایا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ذوالفقار احمد دم توڑ گیا جبکہ تشویشناک حالت کے باعث عامر کو گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -