سیالکوٹ:مختلف ٹریفک حادثات میں9زخمی افراد ہسپتال جاپہنچے

سیالکوٹ:مختلف ٹریفک حادثات میں9زخمی افراد ہسپتال جاپہنچے

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)ٹریفک کے مختلف واقعات میں نو سالہ بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔پلی توپخانہ دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں60سالہ کنیز فاطمہ،ایمن آباد روڈ دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں22سالہ آصف،26سالہ اسفند یار،ڈسکہ روڈ ڈاک والا سٹاپ کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر40سالہ محمد منشاء،تلواڑہ مغلاں نامعلوم موٹرسائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والی60سالہ ثروت روبی،جموں روڈ کار اورموٹرسائیکل کے تصادم میں16سالہ اسلام،ڈسکہ روڈدو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں25سالہ سید امیر حیدر،وزیرآباد روڈ جھاڑی والا سٹاپ کے قریب تیزرفتار موٹرسائیکل پھسلنے سے گر کر22سالہ علی حسن،مرالہ روڈ گوہد پور چوک نامعلوم کیری ڈبی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے28سالہ تنویر،گوندل روڈ مراکیوال سٹاپ کے قریب دوموٹرسائیکلوں کے تصادم میں54سالہ امجد شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 کے عملہ نے معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی جبکہ شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے سیالکوٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا۔

مزید : علاقائی