وحدت کالونی ،7سالہ مغوی احمد کی نعس مر غزار کالونی سے برآمد ،جسم پر تشدد کے نشانات
لاہور(کرائم سیل)وحدت کالونی سے 26ستمبر کو اغواء ہونے والے 7سالہ بچے کی نعش گزشتہ روز مرغزار کالونی سے برآمد ۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دی۔پولیس کے مطابق کرنالپورہ سے 26ستمبر کو جاوید مغل کا بیٹا احمد مغل گھر سے کھیلنے کے لیے باہر گیا تھا کہ اس کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا جس کا مقدمہ تھانہ وحدت کالونی میں 27ستمبر کو درج کر لیا گیا لیکن پولیس اس کو پولیس بازیاب کروانے میں ناکام رہی گزشتہ روز گندا نالہ مرغزار کالونی سے احمد کی نعش مقامی افراد کو مل گئی جس کی شروع میں تو شناخت نہ ہو سکی اور پولیس نے لاوارث قرار دیکر اس کو مردہ خانہ میں جمع کروا دیا لیکن بعد ازاں احمد کی شناخت کر لی گئی ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول پرتشددکیا گیا،جس سے احمد کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور موت واقع ہوئی ۔ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی۔واضح رہے مقتول کا باپ جاوید مغل سیاسی جماعت کا اہم رہنما بتایا جاتا ہے۔