مصطفی آباد سے 40سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد

مصطفی آباد سے 40سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)مصطفی آباد سے 40سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ۔پولیس کے مطابق مقامی افراد کو سڑک کنارے ایک 40سالہ شخص کی نعش ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ ظاہری طور پر نشہ کی زیادتی معلوم ہوتی ہے البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -