گڑھی شاہو،راہ چلتا شخص پراسرارطورپرجاں بحق

گڑھی شاہو،راہ چلتا شخص پراسرارطورپرجاں بحق

لاہور(کرائم سیل)گڑھی شاہو میں دیپالپور کا رہائشی 50سالہ شخص پر اسرسر طور پر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔پولیس کے مطابق 50سالہ امتیاز لاہور میں کام کے سلسلے میں آیا ہوا تھا کہ گڑھی شاہو کے علاقہ میں اچانک سڑک پر جاتے ہوئے گر گیا ۔ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر اسے قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں وہ کئی گھنٹے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے اس کے ورثا کو اطلاع دے دی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...