مومن آباد میں گتے کے گودام ،لیاقت آباد میں گھر میں آتشزدگی لاکھوں کاسامان جل کرراکھ
لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق مومن آباد میں گتے کے گودام میں آتشزدگی سے گودام کا سامان جل گیا جبکہ لیاقت آباد میں منصور کے گھر میں آگ لگنے سے گھر کا سامان جل گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔