سی ٹی او نے ٹریفک روانی کاجائزہ لینے کیلئے اہم مساجد کی اطراف کادورہ کیا

سی ٹی او نے ٹریفک روانی کاجائزہ لینے کیلئے اہم مساجد کی اطراف کادورہ کیا

لا ہور (وقائع نگار خصوصی) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے عوام کی خدمت اورٹریفک کی روانی میں بہتری اور امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر شہر کے وزٹ کے دوران نماز جمہ کے وقت اہم مساجد کے باہر ڈیوٹی چیک کی اور پارکنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اورٹریفک کی روانی کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔طیب حفیظ چیمہ نے مال روڈ،فیروزپور روڈ،جیل روڈ،فیصل ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن میں واقع اہم مساجدکے گردونواح میں ٹریفک کی روانی اور پارکنگ انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی مسجدکے باہر ریہڑی ،ٹھیلہ یا کوئی تجاوزات ہوئی تو متعلقہ سیکٹر انچارج کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔سی ٹی او نے وزٹ کے دوران ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ نماز جمہ کے وقت اہم شاہراؤں پر واقع مساجدکے باہر اضافی ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی پرمامور کریں جبکہ ڈی ایس پیز اپنے سرکل میں پٹرولنگ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کریں ۔ انہوں نے کہا کہ نماز جمہ کے اوقات میں اگر کسی جگہ ٹریفک کی بہتری اور رانگ پارکنگ کے خلاف انسدادی کارروائی کیلئے مزید نفری کی ضرورت ہو تو ڈی ایس پی نفری لے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وارڈنز بھر پور محنت اور ذمہ داری سے ڈیوٹی کریں۔

مزید : علاقائی