صوبائی دارالحکومت،لاکھوں کی دکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ایک شہری زخمی

صوبائی دارالحکومت،لاکھوں کی دکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ...

لاہور(کرائم سیل) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر کے مزاحمت پر ایک شہری کو زخمی کردیا۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس اے کے رہائشی سرفراز کے گھر دوڈاکو گھس آئے جن کو دیکھ کر خانسامہ نے دروازہ بند کر دیا، دونوں ڈاکوؤں نے خانسامہ کو قابوکر کے پسٹل کے بٹ مار مار کے زخمی کردیا لیکن خانسامہ نے چابی نہ دی جس پر ڈاکو خانسامہ کی جیب سے ایک ہزار نکال کرفرار ہو گئے جبکہ ستوکتلہ میں حسین اور اس کی فیملی سے پانچ لاکھ،وحدت کالونی رحمن پو رہ میں کاشف اور اسکی فیملی سے اڑھائی لاکھ،جوہرٹاؤن میں طاہراور اسکی فیملی سے دولاکھ،گجر پو رہ میں ثاقب سے ڈیڑھ لاکھ،لٹن روڈ میں فرقان اور اسکی فیملی سے سوا لاکھ،ٹاؤن شپ میں ندیم کی فیملی سے ایک لاکھ،سبزہ زار میں زاہدہ کی فیملی سے ایک لاکھ 40ہزار،غالب مارکیٹ میں عبید سے 90ہزار،گارڈن ٹاؤن میں ریاض سے 55ہزار،ہنجروال میں سرور سے 70ہزار،غازی آباد میں ناصر سے 90ہزار،فیکٹری ایریا میں فرحان سے 47ہزار،مسلم ٹاؤن میں علی سے 45ہزارکی نقدی زیورات اور اسلام پو رہ میں علی سبزہ زار میں بلال سے مو ٹرسائیکلیں چھین لیں گئیں۔ جنوبی چھاؤنی میں اسلم اور امانت،وحدت کالونی میں رحیم،گجر پو رہ میں عمران،شاہدرہ میں زاہد،داتا دربار میں فاروق ،باغبانپو رہ میں اسلم،مصطفی آباد میں محمد علی،نواب ٹاؤن میں آداب،گرین ٹاؤن میں وسیم،ہنجروال میں ناصر،سبزہ زار میں طارق فیصل ٹاؤن میں لیاقت اور لوہاری گیٹ میں امین کی مو ٹرسائیکلیں جبکہ غالب مارکیٹ میں یاسین اور شمالی چھاؤنی میں مرینہ کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں-

مزید : علاقائی