ملزمان کی فائرنگ سے 12سالہ لڑکا جاں بحق

ملزمان کی فائرنگ سے 12سالہ لڑکا جاں بحق

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ میں ملزمان کی فائرنگ سے بچہ جان بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ موضع دھیرا سندھا میں فائرنگ کے نتیجہ میں 12سالہ عثمان موقعہ پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 24سالہ عرفان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ صدر مصروف تفتیش ہے۔

 

مزید : علاقائی