لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پرملزمان کا تشدد

لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پرملزمان کا تشدد

کامونکے(نمائندہ خصوصی) اوباش نے خاتون کو چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر اپنے ساتھیوں سے مل کر تشدد کر نشانہ بنا ڈالا ، بتایا گیا ہے کہ مہلہ ورکاں کی روبینہ بی بی کو گاؤں کا ہی محمد فاروق بار بار تنگ کرتا تھا جس پر روبینہ بی بی نے اس کو منع کیا تو اس نے اشتعال میں آکر اپنے ساتھیوں لقمان احمد ، احسان احمد وغیرہ ڈنڈے سوٹوں اور رائفل سے لیس ہو کر اس کے گھر میں گھس گئے اور روبینہ بی بی اور اس کے بیٹے کو زبردست تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،جس پر تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی