مختلف ٹریفک حادثات میں3 خواتین سمیت 13 افراد شدید زخمی

مختلف ٹریفک حادثات میں3 خواتین سمیت 13 افراد شدید زخمی

ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹریفک کے مختلف حادثات میں میاں بیوی اور تین خواتین سمیت 13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کھیاڑے کلاں کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر گدھا ریڑھی کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 26سالہ محمد شکیل، 30سالہ زبیدہ بی بی اور 13سالہ رمشاء بی بی شدید زخمی ہوگئے۔ پل بڑا گھر سٹاپ کے قریب دوتیز رفتارموٹر سائیکلوں کے تصادم میں 18سالہ عرفان اور 9سالہ ذیشان شدید زخمی ہوگئے۔ ننکانہ شاہکوٹ روڈ پر واقع گاؤں رتوآنہ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل گدھا ریڑھی کے ساتھ ٹکراجانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 48سالہ اللہ یار شدید زخمی ہوگیا۔کوٹ سادھورام سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 28سالہ مشتاق اور 20سالہ نعیم شدید زخمی ہوگئے۔ ویلکم گیٹ ننکانہ کے قریب چلتی بس کے نیچے پاؤں آجانے کے باعث 28سالہ عابد شدید زخمی ہوگیا ۔ ننکانہ مانانوالہ روڈ پر واقع گاؤں اسلام آباد سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹرسائیکل کے سامنے اچانک کتا آجانے کے باعث موٹر سائیکل الٹ گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 30سالہ غلام مرتضیٰ اس کی اہلیہ سونیا بی بی اور 25سالہ صباء بی بی شدید زخمی ہوگئے علاوہ ازیں دھولر چوک ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کتے کے ساتھ ٹکراجانے سے 22سالہ امجد علی شدید زخمی ہوگیا تمام زخمیوں کو ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...