بچوں سے بداخلاقی کرنیوالے1اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج

بچوں سے بداخلاقی کرنیوالے1اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حافظ آباد کے نواحی گاؤں چھنی ہنجرانواں میں معصوم بچوں سے بداخلاقی کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ملزم شاہد عمران عرف چےئرمین کے خلاف چار مقدمات درج کےئے جانے کے بعد گذشتہ روز ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جس کے بعد ملزم عمران کے خلا ف اب تک درج کےئے جانے والے مقدمات کی تعداد پانچ ہوگئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑاور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے افسران کی جانب سے گذشتہ روز چھنی ہنجرانواں اور اسکے گردونواح کی مساجد میں اعلانات کروائے گئے کہ اگر کسی کو کسی قسم کی شکایت ہے یا کسی اور بچے سے بداخلاقی کا ارتکاب کیا گیا ہے تو وہ پولیس کے پاس آکر کاروائی کرواسکتاہے۔جس کے نتیجہ میں مقامی پولیس کو عابد حسین نے اطلاع کی کہ ملزم شاہد عمران نے ایک سال قبل اس کے بیٹے محمد عثمان سے بھی زیادتی کی تھی۔ جس پر پولیس نے فوری کاروائی عمل لاتے ہوئے ملزم کے خلاف پانچواں مقدمہ بھی درج کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کے مطابق ملزم کے خلاف چار مقدمات بچوں سے بداخلاقی کے الزام میں جب کہ ایک مقدمہ پولیس کی مدعیت میں اس کے خلاف چند وڈیو کلپس اور دو تصاویر پائے جانے پر درج کیا گیا ہے۔ملزم کے قبضہ سے ایک کمپیوٹر مشین اور موبائل بھی قبضہ میں لیا گیا ہے۔وڈیو کلپس کے بارے ملزم نے بیان کیا ہے کہ اس نے یہ فیس بک سے ڈاؤن لوڈ کےئے ہیں۔ڈی ۔پی۔او حافظ آباد نے مزید کہا ہے کہ اس ضمن میں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پولیس سے مکمل تعاون کریں۔پولیس ان کی مدد کے لیے اور ان کی شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے24گھنٹے موجود ہے۔

اگر کسی کے پاس معاشرے کے ایسے ناسوروں کے خلاف کسی قسم کی شکائت ہے تو بلا خوف وخطر محکمہ پولیس سے رجوع کریں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...