تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، بہاؤ کی تازہ صورتحال جاری

تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، بہاؤ کی تازہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے خبر نگار سے) محکمہ آبپاشی نے تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورت حال جاری کر دی ہے جس کے مطابقسندھ (تربیلاکے مقام پر) آمد47300کیوسک اور اخراج 70000کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر) آمد 11900کیوسک اور اخراج 11900کیوسک، جہلم کے (منگلاکے مقام پر)آمد20700کیوسک اور اخراج30000کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد 18800کیوسک اور اخراج9000کیوسک ہے۔جناح بیراج کے مقام پر پانی کی آمد79600کیوسک اور اخراج 71600کیوسک،چشمہ آمد98400کیوسک اوراخراج 85000کیوسک، تونسہ: آمد80600 کیوسک اور اخراج 63400کیوسک، پنجند کے مقام پر آمد54800کیوسک اور اخراج 39800کیوسک، گدوبیراج پر آمد 118300کیوسک اوراخراج 93600کیوسک، سکھر آمد104800کیوسک اور اخراج 53200کیوسک، کوٹری:آمد26600کیوسک اور اخراج صفر ریکارڈ کیا گیا ہے۔تربیلا کے مقام پرریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1502فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ3.893ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا کے مقام پر ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1227.90فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ6.313ملین ایکڑ فٹ۔جبکہ چشمہ مقام پرریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 646.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.183ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -