خواجہ ضرار کلیم کا حکومت سے گوجرانوالہ شیخوپورہ موٹر وے بنانے کا مطالبہ

خواجہ ضرار کلیم کا حکومت سے گوجرانوالہ شیخوپورہ موٹر وے بنانے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ شیخوپورہ موٹر وے بنایا جائے،اس منصوبے کے تحت توانائی، انفراسٹرکچر، زرعی ترقی ،روزگار کے مواقع،تعلیم کا فروغ،صحت عامہ اور عوامی روابطہ کے اہم ترین منصوبوں میں ترقی ممکن ہو گی۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ شیخوپورہ موٹر وے منصوبے کی تکمیل کے بعد گوجرانوالہ، شیخوپورہ ،سرگودھا اور دیگر شہروں کی کاروباری منڈیوں میں باہمی رابطہ بہتر ہو گااورعلاقے میں چاول انڈسٹری کو خام مال کی دستیابی میں بھی آسانی ہو گی۔ضرار کلیم نے مزید کہا کہ اگر ملک سے بجلی کا بحران ختم ہو جاتا ہے تو ملکی صنعتیں اپنی پیداواری استعداد کو بڑھاتے ہوئے برآمدات میں کئی گنا اضافہ کر دیں گی جس سے پاکستان کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب پورا ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔چینی سرمایہ کار پاکستان میں بجلی گھروں کے قیام کیلئے سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں،لٰہذا حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -