سامان غائب کرنے پر ٹی سی ایس انتظامیہ کو 5 لاکھ 45ہزار درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج خورشید انور رضوی نے کراچی کے لیے بک کرایا جانے والا سرجری کا سامان غائب کرنے پر ٹی سی ایس پیکو روڈ انتظامیہ کو 5 لاکھ 45ہزار درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔صارف عدالت میں شہری مختاراحمد نے ٹی سی ایس ریجنل آفیسر پیکو روڈ کے خلاف 5لاکھ 65 ہزار روپے ہرجانے کا دعوے دائر کیا تھا جس میں اپنے وکیل ذیشان حسن کی وساطت سے موقف اختیار کیا کہ اس نے سرجری کا سامان جس کی مالیت 5لاکھ ستر ہزار روپے تھی کراچی کے لیے بک کرایا گیا تھا، گم کردیا گیا۔ عدالت نے دعوے پر دونوں فریقین کو طلب کیا دونوں کے موقف سننے کے بعد درخواست گذار کے حق میں ڈگری جاری کردی۔