ضمانت منسوخ ہونے پر ارادہ قتل کا ملزم احاطہ عدالت سے فرار

ضمانت منسوخ ہونے پر ارادہ قتل کا ملزم احاطہ عدالت سے فرار

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر ارادہ قتل کا ملزم محمد شہزاد احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا۔ مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود نے ملزم محمد شہزاد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا سرگودھا میں نسرین نامی خاتون پر قاتلانہ حملے کے الزام کے تحت بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمے کا کوئی گواہ اور ٹھوس شہادت موجود نہیں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔ ڈپٹی پراسکیوٹرجنرل طارق جاوید نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے نسرین نامی خاتون کو قتل کرنے کی نیت سے حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

ضمانت مسترد

مزید : صفحہ آخر