گاؤں کے راستے بند کرنے کے خلاف درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم ،ڈی ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ سے جواب طلب

گاؤں کے راستے بند کرنے کے خلاف درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم ،ڈی ایچ اے اور ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں ڈی ایچ اے کی طرف سے سنگت پورہ گاؤں کے داخلی اور خارجی راستے بند کرنے اور مرکزی سیوریج ڈرین کی مسماری کے خلاف درخواستوں کی تعداد 38ہوگئی، عدالت نے تمام درخواستوں کو یکجا سماعت کے لئے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے لطیف سمیت سنگت پورہ گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے بنچ کو بتایا کہ ڈی ایچ اے نے ان کے گاؤں کے داخلی اور خارجی راستوں کو مٹی اور رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا ہے۔ عدالت نے تمام درخواستوں کو پانچ اکتوبر کے لئے یکجا سماعت کیلئے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ سے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : صفحہ آخر