سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث انسپکٹرسمیت 22ملزم فرد جرم کیلئے 7اکتوبر کو طلب

سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث انسپکٹرسمیت 22ملزم فرد جرم کیلئے 7اکتوبر کو طلب

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث انسپکٹرعامرسلیم سمیت 22ملزمان کو فرد جرم کے لیے 7اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فیصل ٹاؤن پولیس نے انسپکٹر عامرسلیم، سب انسپکٹر اطہرمحمود، کانسٹیبل خرم اور نوید سمیت 22ملزمان کا چالان پیش کررکھا ہے۔ عدالت میں چالان آنے پر فاضل جج نے تمام ملزمان کو سات اکتوبر کو فردجرم کے لئے طلب کرلیا ہے۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ادارہ منہاج القران کے باہر احتجاج کے لئے جمع ہونے والے افراد پر فائرنگ کی تھی۔

فرد جرم

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...