حکمران ٹولہ بھارت کے آگے بھیگی بلی بنا ہوا ہے، اعجاز احمد چوہدری

حکمران ٹولہ بھارت کے آگے بھیگی بلی بنا ہوا ہے، اعجاز احمد چوہدری

لاہور (نامہ نگار) پاکستا ن تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خا ن کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے 4نکاتی امن کا منصوبہ مسترد کر کے موجو دہ حکمرانو ں کے منہ پر طما نچہ ما را ہے ، حکمران ٹولہ بھارت کے آگے بھیگی بلی بنا ہوا ہے، بھارت پاکستا ن میں دہشت گر دی کی کاروائیو ں میں ملو ث ہے ،جبکہ نااہل حکمران امن کی آشاؤں کی دیپ جلانے کے خواب دیکھ رہے ہیں ۔ گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیا ن میں اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ور کنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹر ول پر سیز فائر کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور بے گنا ہ مسلما نو ں پر ظلم و ستم ڈھا رہا ہے ،۔ نواز شریف اقوام متحدہ میں پاکستا نی قوم کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑنے میں بری طرح ناکا م رہے ان کا دورہ امریکہ صرف اور صرف فوٹو سیشن تک محدود رہا جبکہ نواز شریف نے سپریم کورٹ کے پر عمل کرنے کی بجائے انگریز ی زبا ن میں تقریر کر کے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کی ناکا م کو شش کی جس سے بیس کروڑ غیو ر عوام کی دل آزاری ہوئی۔

بھیگی بلی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...