پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے سیل دومیرج ہال ڈی سیل کرنے کاحکم

پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے سیل دومیرج ہال ڈی سیل کرنے کاحکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے سیل کئے گئے دومیرج ہال ڈ ی سیل کرنے کاحکم دے دیا، عدالت نے گلشن راوی کے اکبراعظم میرج ہال اور،آقا بینکوئٹ ہال ڈی سیل کرنے کاحکم دیتے ہوئے پنجاب حکومت، ڈی جی اورڈائریکٹرفوڈاتھارٹی سے 6 اکتوبرتک جواب طلب کرلیا۔مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت میں گلشن راوی میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے سیل کئے گئے اکبراعظم میرج ہال اورآقابینکوئٹ ہال کو ڈی سیل کرنے کے لئے دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں درخواست گزاروں لقمان احمد اوراویس مقصود کی جانب سے شیخ آفتاب عمرایڈوکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011ء کے سکیشن 16 کے تحت کسی بھی ریسٹورنٹ یا دکان کو نوٹس دیئے بغیرسیل نہیں کیا جاسکتا۔عدالت نے گلشن راوی کے اکبراعظم میرج ہال، آقابینکوئٹ ہال ڈی سیل کرنے کاحکم دیتے ہوئے پنجاب حکومت ، ڈی جی اورڈائریکٹرفوڈاتھارٹی سے 6 اکتوبرتک جواب طلب کرلیا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...