لاہور شیروں کا شہر ہے شیر ہی بازی جیتیں گے،زعیم قادری

لاہور شیروں کا شہر ہے شیر ہی بازی جیتیں گے،زعیم قادری

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پر الزام تراشی کی بجائے پی ٹی آئی میدان میں آ کر مقابلہ کرے۔ انتظامیہ پر چوہدری سرور کے الزامات ’’ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا ‘‘کے مصداق ہیں۔ سید زعیم حسین قادری نے چوہدری سرور اور دیگر کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا سفارشی کھلاڑی 11 اکتوبر کو بولڈ ہو جائے گا۔ دوسروں پر تنقید کرنے والوں نے قبضہ مافیا کے رکن کو ہی اپنا امیدوار بنا لیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شیروں کا شہر ہے شیر ہی بازی جیتیں گے۔ لاہور کے باشعور عوام انتشارپھیلانے والوں اور عوامی خدمت کرنے والوں میں فرق خوب جانتے ہیں۔ زعیم قادری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اعلیٰ قومی اداروں کی عزت کرنا سیکھیں۔ چوہدری سرور بتائیں کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کیا کارہائے نمایاں سرانجام دیئے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی نعروں اور دھرنوں سے نہیں عوام کی خدمت کے منصوبے مکمل کرنے سے آئے گی۔ حکومت پنجاب نے فروغ تعلیم کے لئے تاریخی اقدامات کئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...