پیپلزپارٹی نے نیپرا کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق رپورٹ پر قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروا دی

پیپلزپارٹی نے نیپرا کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق رپورٹ پر قومی اسمبلی میں تحریک ...

اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی نے نیپرا کی طرف سے وزارت پانی وبجلی کی ناقص کارکردگی اور زائد لوڈ شیڈنگ کرنے سے متعلق رپورٹ پر قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروا دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر قومی اہمیت کا حامل یہ مسئلہ ایوان میں زیر بحث لایا جائے ، پیپلزپارٹی کے ارکان سید نوید قمر ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ ، شازیہ مری ، مس بیلم حسنین اور عمران لغاری کی طرف سے ایک تحریک التواء جمع کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے وزارت پانی وبجلی کی کارکردگی اور لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر اپنی سالانہ رپورٹ دی ہے جس میں حکومت کی ناکامی ظاہر کی گئی ہے اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ بجلی کی پیدا کرنے والی کمپنیاں غلط اعداد و شمار دینے کے علاوہ زائد لوڈ شیڈنگ کررہی ہیں جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ وزارت پانی وبجلی ناکام ہوچکی ہے اور قومی اہمیت کے حامل اس معاملے کو فوری طور پر ایوان میں زیر بحث لایا جائے ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...