پی آئی اے اور پالیا تنازعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نجی ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

پی آئی اے اور پالیا تنازعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نجی ایئرلائنز نے کرایوں میں ...

لاہور( این این آئی )پی آئی اے اور پالیا کے تنازعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نجی ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا، رش کے باعث اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے مشکلات کم نہ ہو سکیں ۔پی آئی اے اور پالیا کی جنگ میں مسافر وں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پروازیں منسوخ ہونے سے رش بڑھ گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نجی ایئر لائنز نے فوری طور پر اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔مسافروں کے ساتھ ساتھ ان کو رخصت کرنے کیلئے جانے والے بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید : صفحہ آخر