بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں اٹالین سفیرکا ’ ٹیسٹ آف اٹلی‘فیسٹیول کا افتتاح

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں اٹالین سفیرکا ’ ٹیسٹ آف اٹلی‘فیسٹیول کا افتتاح

راولپنڈی(پ ر )گرین ویلی پریمیم ، ہائیپر مارکیٹس لاہور اور راولپنڈی میں ’ٹیسٹ آف اٹلی فیسٹیول‘ کا افتتاح کردیا گیا جو 22 اکتوبر تک جاری رہے گا۔اس موقع پر اٹلی کے سفیر ہزایکسیلینسی ٹوماسوسنسوے اور فرسٹ سیکریٹری اور ہیڈ آف اکنامکس، کلچرل اور پریس آفس Elena Claudia Di Vito مہمانِ خصوصی تھے ۔ کموڈور (ر) ایاز اور چیف ایگزیکٹو کموڈور (ر) محمد الیاس اور گرین ویلی کی مینجمنٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔اٹلی کے سفیر نے اٹالین پراڈکٹس کی پاکستانی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی صحت کے لئے مفید ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔وہ گرین ویلی ہائپر مارکیٹ میں انٹرنیشنل برانڈز کی وسیع ترین رینج اور انٹر یئر سے بھی بے حد متاثر ہوئے۔انہوں نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں بین الاقوامی برانڈز کی پاکستان میں دستیابی کا کریڈٹ بحریہ ٹاؤن کو جاتا ہے ہمیں اُمید ہے کہ یہ مزید انٹرنیشنل برانڈز متعارف کرواتے رہیں گے۔اٹلی کے سفیر نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن اور اٹلی کے درمیان سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں اور ہم دونوں ملکوں کے درمیان اس اہم تجارتی پیشرفت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بحریہ ٹاؤن اور گرین ویلی دیکھنے کی انکی دیرینہ خواہش تھی اور وہ بحریہ ٹاؤن کی دعوت کے مشکور رہیں۔گرین ویلی کا ’ٹیسٹ آف اٹلی فیسٹول‘ 22 جون تک جاری رہے گا جسے گرین ویلی پریمئیم ،ہئپرمارکٹس راولپنڈی اور لاہور دونوں میں منعقد کیا جا رہا ہے۔گرین ویلی کو بین الاقوامی ریٹیل برانڈز سپیشلسٹ کنسلٹنٹس نے ڈئیزائن کیا ہے ۔گرین ویلی پاکستان کا واحد ریٹیلزہے جس نے ’’ایشیاء پیسیفک انٹر نیشنل پراپرٹی ایوارڈز‘‘ جیتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر