گلوکارہ رابی پیرزاہ کااداکاری کافیصلہ ، فلم سائن کر لی

گلوکارہ رابی پیرزاہ کااداکاری کافیصلہ ، فلم سائن کر لی

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ رابی پیرزاہ نے فلم میں اداکاری کرنے کافیصلہ کرلیا۔لاہورپریس کلب میں نیوزکانفرنس میں انکاکہناتھاکہ دوبرس بعد شوبزمیں واپسی پرمیں نے اپنانیاویڈیو’’چوری چوری ‘‘ریلیزکیاہے جس پربہت محنت کی اورسوشل میڈیاپر12لاکھ سے زائد افراداسے پسندکرچکے ہیں۔ ٹیم میں عمران عباس ،سہیل اوردیگرافرادکی کاوشیں شامل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ مجھے مختلف پروڈیوسرکی طرف سے فلموں میں اداکاری کی پیشکش ہورہی تھیں تاہم ایک فلم جس کانام ابھی صیغہ رازمیں رکھاگیاہے سائن کرلی ہے جو ایک فیملی فلم ہے۔امیدہے کہ شائقین کوپسندآئے گی ۔ان کاکہناتھاکہ میں آج جوکچھ بھی ہو ں۔اس میں میڈیاکابڑاہاتھ ہے جس نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا۔اس موقع پررابی پیرزادہ نے اپناویڈیودکھایااورگیت گاکربھی سنایا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...