متروکہ وقف املاک کی 13کنال زمین قابضین سے واگزار

متروکہ وقف املاک کی 13کنال زمین قابضین سے واگزار

لاہور(اپنے خبر نگار سے)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق نے جمعرات کے روز اپنے سیکورٹی گارڈز کی مدد سے ملتان روڈ پرواقع ٹرسٹ بورڈ کی 15کروڑمالیت کی13کنال زمین ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی دریں اثناء چیئر مین بورڈ صدیق الفاروق کی عدالت میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ املاک سرگودھا بنام محمد اقبال کیس کی سماعت ہوئی، بار بار طلبی کے باوجود حاضر نہ ہونے پر عدالت نے تحصیل دار سلانوالی اورڈپٹی سیٹلمنٹ آفیسر سرگودھا کو 50،50ہزار جرمانہ قابل وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جبکہ مقدمہ کی آئندہ سماعت27نومبر کو ہو گی۔

واگزار

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...