شیراکوٹ مقابلے میں ہلاک دہشتگردوں کے 4مفرورساتھی گرفتار
لاہور(کرائم سیل)دو روز قبل شیرا کوٹ میں ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والے 4مبینہ دہشت گردوں کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کر لیا ۔ملزمان تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل ۔پولیس کے مطابق دو روز قبل پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کر کے صوبائی وزیر شجاع خانزادہ پر حملہ میں ملوث دہشتگردوں کے اڈے پر شیراکوٹ کے مقام پر چھاپہ مارا تھا، جہاں مقابلے میں چار مبینہ دہشتگرد مارے گئے تھے جبکہ ان کے چار ساتھی فرار ہو گئے تھے ۔گزشتہ روز حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس نے فرار ہونے والے چاروں دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔