فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ، مضر صحت اشیاء، ناقص انتظامات پر تین شادی ہال ، ہوٹل اور بیکریاں سیل

فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ، مضر صحت اشیاء، ناقص انتظامات پر تین شادی ہال ...

لاہور(خبر نگار خصوصی)ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سربراہی میں داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے موہنی روڈ پر واقع یونیک سویٹس اینڈ بیکرز کو صفائی کی ناقص صورت حال،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،ضیادالمیعاد مٹھائی،بیکری پراڈکٹس پر ڈبل ٹیگنگ،پراڈکٹس پر لیبلنگ درج نہ ہونے،کیکس پر تاریخ تنسیخ درج نہ ہونے،کھانے کی اشیا ء فرش پر رکھنے،کچا گوشت کھانے کی دوسری اشیاء کے ساتھ فریزر میں ایک ساتھ سٹور کرنے،ضائع المیعا دبچی ہوئی آئس کریم،فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال اور مکھیوں کی موجودگی کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ مین سگیاں روڈ پر واقع کوکا کولا وئیر ہاؤس کا داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے معائنہ کیا اور اس کے نان کنفرمنگ ایریا کو ناقابل استعمال مشروبات کا انونٹری ریکارڈ موجود نہ ہونے،کینز لیک کرنے اور غیر مناسب ایریا کی وجہ سے سر بمہر کردیا اور مین وئیر ہاؤس ایریاکوٹن کارٹنز لیک ہونے،مشروبات کا غیر مناسب سٹاک اور بوتلوں پر غیر واضح لیبلنگ درج ہونے کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا۔سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے داتا میرج ہال کوضیاد المیعاد گھی استعمال کرنے کی وجہ سے سر بمہرکردیا جبکہ دلہن شادی ہال کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبارکرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،ورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال،بچی ہوئی کھانے کی اشیاء فریزر میں رکھنے،سٹوریج کی خراب صورت حال اورواشنگ ایریا میں گندگی کی وجہ سے سر بمہر کردیا ۔اسی طرح گلشن راوی میں واقع آقا بینکوئیٹ ہال کو ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کھانے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، ہاتھ دھونے کے لیے صابن دستیاب نہ ہونے، فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال، کچن میں چھپکلیوں کی موجودگی، ضائع المیعاد تیل استعما ل کرنے، کھانے کی اشیائفرش پر رکھنے اور بچی ہوئی کھانے کی اشیاء فریز ر میں رکھنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔ اس کے علاوہ ڈومینو پیزا کو خوراک کی صفائی کی ناقص صورت حال،ورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال اور غیر مناسب سٹوریج کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا۔گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے ماڈل ٹاؤن سی بلاک میں واقع الحمد ملک شاپ،سرگودھا پان شاپ اوربھٹی تکہ جبکہ فردوس مارکیٹ میں واقع دریائے رحمت سٹور،استاد اسلم نان شاپ،اسلم ٹی سٹال،نقشبندیہ مرغ چنے،شہبا ز ملک شاپ اور منیر ہوٹل کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے سیکو روڈ پر واقع ایم یعقوب فوڈز کوصفائی کی ناقص صورت حال، پراسیسنگ ایریا میں کیڑ ے مکوڑوں کی موجودگی،کھانے کی اشیاء فرش پر رکھنے،ورکرز کی صفائی کی خراب صور ت حال اورکھلی نالیوں کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ چاہ میراں میں واقع میراں لجپال پٹھورے کو صفائی کی ناقص صورت حال اور بغیر فوڈلائسنس کاروبارکرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔عزیز بھٹی ٹاؤن کی ٹیم نے الطاف کالونی میں واقع عرین ملک شاپ کو مکھیوں کی بہتات اور کھانے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ پپو ہوٹل کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،مکھیوں کی بہتات،کاؤنٹرنصب نہ کرنے اور کھانے کی اشیا ء ڈھانپ کرنہ رکھنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے نیسپاک سوسائٹی میں واقع لاہور کیسل بینکوئیٹ ہال کو بچی ہوئی کھانے کی اشیاء فریزر میں رکھنے،لیبلنگ کے بغیر پراڈکٹس استعمال کرنے،پراسیسنگ ایریا کی صفائی کی خراب صورت حال اور فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا۔راوی ٹاؤن کی ٹیم نے بھاٹی گیٹ میں واقع ماشا ء اللہ کیٹرنگ اورماشا ء اللہ نان شاپ کو صفائی کی ناقص صور ت حال،کھلی نالیوں،سٹوریج کی خراب صورت حال اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...