سنگین نوعیت کے کیسوں میں حکم عددلی، 100پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

سنگین نوعیت کے کیسوں میں حکم عددلی، 100پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

لاہور(نامہ نگار)40 ایڈیشنل سیشن ججوں نے عدالتی احکامات کے باوجود ریکارڈ اور گواہ پیش نہ کرنے پر مختلف تھانوں کے 100پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔سیشن کورٹ میں 40ایڈیشنل سیشن ججوں کو سنگین نوعیت کے کیسوں کی سماعت کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔ عدالتوں کو حکم دیا گیا کہ وہ پرانے کیس جلد سے جلد نمٹائیں۔ ان احکامات کی روشنی میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ او کو ہدایت کی گئی تھی کہ مقدمات میں جو پولیس اہلکار گواہ ہیں، ان کو پیش ہونے کا حکم دیا جائے اور ساتھ ہی متعلقہ ریکارڈ بھی بھجوایا جائے لیکن پولیس کی طرف عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کیا گیا۔ جس کی وجہ سے قتل کے کیس التواء میں پڑے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کے پیش نہ ہونے پر سیشن عدالتوں نے سو پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ عدالتوں نے سی سی پی او کو مراسلے کے ذریعے حکم دیا کہ پولیس اہلکاروں کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کا پابند کیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر