چینی نوجوان نے اپنی آنکھیں والدکو عطیہ کرنے کی وصیت کر دی

چینی نوجوان نے اپنی آنکھیں والدکو عطیہ کرنے کی وصیت کر دی
چینی نوجوان نے اپنی آنکھیں والدکو عطیہ کرنے کی وصیت کر دی

بیجنگ(خصوصی رپورٹ) عام طور پر والدین اپنی اولاد سے محبت ظاہر کرنے کے لیے قربانی دیتے ہیں مگر چین میں ایک نوجوان نے نوجوان نے اپنی آنکھیں نابینا والد کو عطیہ کرنے کی وصیت کرکے لوگوں کو حیران کردیا ہے بتایا گیاہے کہ چین کا شہری گاؤفنگ گردوں کے عارضے میں مبتلا ہے اور زندگی کی آخری سانسیں لے رہا ہے۔اس کے والد ڈرائیور تھے لیکن 1993 میں ایک حادثے کے باعث ان کی دائیں آنکھ ضایع ہو گئی ۔چینی نوجوان نے اپنے والدین کو سکھ دینے کی بہت کوشش کی لیکن جب اسے معلوم ہو ا کہ وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا ہے تو اس پر قیامت ٹوٹ پڑی اور والدہ کی طرح اس کا علاج بھی ممکن نہیں ۔گاؤفنگ نے اپنی وصیت میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس کی زندگی ختم ہو جانے کے بعد اس کی آنکھیں اس کے والد کو عطیہ کر دی جائیں تاکہ وہ میری نظر سے دنیا کو دیکھ سکیں ، چینی نوجوان نے خواہش کا اظہا ر کیا کہ وہ مرنے کے بعد اپنے والد کی ذات کا حصہ بننا چاہتاہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...