ڈولفن مچھلی کا سمندر میں گرے موبائل کو تلاش کرنیکا حیرت انگیز کارنامہ

ڈولفن مچھلی کا سمندر میں گرے موبائل کو تلاش کرنیکا حیرت انگیز کارنامہ
ڈولفن مچھلی کا سمندر میں گرے موبائل کو تلاش کرنیکا حیرت انگیز کارنامہ

نیو یارک (ویب ڈیسک)ڈولفن انسان دوست مچھلی کہلاتی ہے اور اپنے حیرت انگیز رویوں اور کرتب سے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہے ایسا ہی ایک کارنامہ اس نے انجام دیا امریکا میں جہاں اس نے سمندر میں گرے موبائل کو تلاش کرکے خاتون کو واپس کردیا۔فیس بک پر ڈالی گئی ویڈیو میں ڈولفن کو سمندر سے موبائل نکال کر واپس کرنے کے اس منظر نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ہوا کچھ یوں کہ ٹریسا نامی خاتون چھٹیاں منانے بحر اوقیانوس کے خوبصورت جزیروں پر مشتمل ملک بھاماس کے ساحل پر سیر میں مشغول تھی کہ لیکن اچانک ان کے ہاتھ سے فون سمندر میں جا گرا اب وہ سخت پریشان ہوئیں لیکن ان کی پریشانی عارضی ہی ثابت ہوئی۔ سمندر میں موجود ڈولفن سے خاتون کی پریشانی نہ دیکھی گئی اور وہ سمندر میں غوطے لگاتی ہوئے موبائل فون کی تلاش میں نکل کھڑی ہوئی اور کچھ ہی دیر بعد منہ میں فون دبائے جب وہ باہر آئی تو اسے دیکھ کر خاتون حیرت میں ڈوب گئی۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...