چین میں جگنوؤں کے پہلے پارک کا افتتاح کردیا گیا

چین میں جگنوؤں کے پہلے پارک کا افتتاح کردیا گیا
چین میں جگنوؤں کے پہلے پارک کا افتتاح کردیا گیا

  

بیجنگ(خصوصی رپورٹ) چین کے ہوبائی صوبے کے شہر ووہان میں جگنوؤں کا تھیم پارک قائم کیا گیا ہے جہاں پانچ مختلف علاقوں میں 10 ہزار سے زائد جگنوؤں کو رکھا گیا ہے۔پارک کے کچھ حصے تفریح کے لئے آنے والے اور بعض صرف سنجیدہ تحقیق کرنے والوں کے لیے مخصوص ہیں جنہیں فلائنگ زون، مشاہداتی زون، صفر فاصلے کا زون ، نسل خیزی اور سائنسی شعور کے زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔چین میں کئی مقامات پر جگنوؤں کی کئی اقسام دیکھی جاسکتی ہیں لیکن قدرتی مسکن کی تباہی اور آلودگی سے ان کی تعداد تیزی سے گھٹ رہی ہے۔ اسی لیے جگنوؤں کے لیے مخصوص پارک قائم کئے جارہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر