کنگنا رناوت اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد فیشن ڈیزائنر بھی بن گئیں

کنگنا رناوت اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد فیشن ڈیزائنر بھی بن گئیں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں کوئن کے نام سے مشہو رکنگنا رناوت نے اداکاری کے بعد فیشن ڈیزائننگ کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بے انتہا محنت اور جاندار اداکاری کے بعد فلم نگری میں اپنا مقام بنایا ہے جب کہ انہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جسے ناصرف فلم بین نے سراہا ہے بلکہ بڑے بڑے اداکار بھی ان کی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکے تاہم بالی ووڈ اداکارہ نے اداکاری کے میدان کے بعد فیشن ڈیزائننگ کے میدان میں قدم رکھ کر سب کو حیران کردیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ’’ویرو مودا‘‘ برانڈ کے لیے سردیوں کی کلیکشن ڈیزائن کیے اور اپنی بنائی گئی کلیکشن کو ممبئی میں جاری فیشن شو میں کئی ماڈلز کے ساتھ خود بھی ریمپ پر واک کرکے پیش کیا جب کہ اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ فیشن ڈیزائننگ کا شوق ہونے کے باوجود کبھی ڈیزائننگ کا موقع نہیں مل سکا تھا تاہم اپنا شوق پورا کرنے پر بہت زیادہ خوش ہوں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...