ہالی وڈ فلم ’’دی ریونینٹ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

ہالی وڈ فلم ’’دی ریونینٹ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ ہیرو لیونارڈو ڈی کیپریو پھر سے ایکشن میں نظر آئیں گے اپنی نئی فلم دی ریونینٹ میں جسکا ایک اور ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلم میں اٹھارہویں صدی میں پیش آئے سچے واقعے کو موضوع بنایا گیا ہے،جس میں ہیو گلاس نامی بزنس مین کو جنگجوؤں سے دو دو ہاتھ کرتے دکھایا گیا ہے اور پھر ساتھیوں کی مخالفت کے بعد جنگل میں اکیلے رہ جانے پر اس کا سامنا خونخوار ریچھ سے ہوتا ہے۔ مرکزی کردار میں لیونارڈو ڈی کیپریو جلوہ گر ہوئے ہیں جنہیں اونچی نیچی برفانی پہاڑوں کے بیچ طاقتور دشمنوں کا سامنا ہے۔

کیا ہیوگلاس اس مشکل سے نکل پائے گا، یہی ہے فلم کا کلائمکس جس پر سے پچیس دسمبر کو پردہ اٹھے گا۔

مزید : کلچر