بالی ووڈ اداکارہ جیلینا ڈی سوزانے دوبارہ شوبز میں قدم رکھ دیا

بالی ووڈ اداکارہ جیلینا ڈی سوزانے دوبارہ شوبز میں قدم رکھ دیا

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ جیلینا ڈی سوزا جو کہ شادی اور بچوں کے بعد کیمرہ سے دور رہیں اب ایک ٹی وی کمرشل کے ساتھ واپس آرہی ہیں ۔ اداکارہ کمرشل میں کالکی کوئیچلن کے ساتھ سکرین شیئر کررہی ہیں بالی ووڈ انڈسٹری کو متعدد کامیاب فلمیں دینے والی جیلینا نے دو ہزار بارہ میں ریتیش دیس مکھ کے ساتھ شادی کی اور گزشتہ سال نومبر میں ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی اداکارہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد میری اسکن خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے کیمرے سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

مزید : کلچر