آج جو کچھ ہوں اپنے والدین کی دعاؤں سے ہوں،طارق طافو

آج جو کچھ ہوں اپنے والدین کی دعاؤں سے ہوں،طارق طافو
آج جو کچھ ہوں اپنے والدین کی دعاؤں سے ہوں،طارق طافو

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکار طارق طافو نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں اپنے والدین کی دعاؤں سے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان کی کامیابی کازینہ ان کے پرستاروں اور والدین کی دعاؤں سے شروع ہوا ہے اور وہ کامیابی کی منازل طے کرتے رہتے ہیں۔طارق طافو نے بتایاکہ ان کا نیا البم بھی مکمل ہو چکاہے جس کی ان دنوں ویڈیوز تیار کی جارہی ہیں محرم الحرام کے بعد اس نئے البم کو ملک بھرمیں ریلیز کردیا جائیگا۔طارق طافو نے مذید کہاکہ انہوں نے اپنے ہر نئے البم میں ایک خاص آئٹم تیار کی ہوتی ہے جو ان کے پرستاروں میں مقبول ہوتی ہے اس نئے البم میں بھی انہوں نے اپنے پرستاروں کے لیئے کچھ خاص آئٹمز شامل کی ہیں جو ان کے پرستاروں کو بیحد پسند آئینگی۔

مزید : کلچر