استاد طافو خان کے تعریفی کلمات پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے کم نہیں، حوریہ
لاہور(فلم رپورٹر)استاد طافو خان کے تعریفی کلمات پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے کم نہیں، لیجنڈ ہمارے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں۔ یہ بات حوریہ نے گزشتہ روز پانی والا تالاب میں طبلہ نوازی کے حوالے سے ہونے والے پروگرام ’’تین تال‘‘ میں پرفارمنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حوریہ نے کہا کہ اس پنڈال میں موسیقی کی لیجنڈ ہستیاں اکٹھی ہوتی ہیں جن کے سامنے کالو خان کے شاگرد اور بشیر بھولا بھالا کے فرزند خرم عباس نے طبلہ پر تین تال پیش کیا۔ اس کے مہمان خصوصی معروف موسیقار اور طبلہ نواز استاد طافو خان تھے۔ گلوکارہ نے کہا کہ چار گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں ’’اکیلے نہ جانا‘‘ اور ’’ میرے دل سے زندگی بھر پیار کم نہ ہوگا‘‘ سنائے۔جن کو سننے کے بعد موسیقار طافو خان کا میری گائیکی کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات اور بھرپور رہنمائی کرنے کا اظہار میرے لئے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ہے۔انہوں نے تین تال کے پروگرام میں پرفارم کرنا بھی اپنی خوش نصیبی سمجھتی ہوں ۔