مظہر راہی کی شاندارپرفارمنس ، شادی میوزک شومیں تبدیل

مظہر راہی کی شاندارپرفارمنس ، شادی میوزک شومیں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار مظہر راہی نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شادی کے فنگشن کو میوزک شومیں تبدیل کردیا۔شادی میں شریک باراتیوں کی دولہا سمیت شادی کی رسومات چھوڑ کر مظر راہی کے گانوں پر بھنگڑے،تفصیلات کے مطابق مظہر راہی نے گذشتہ رات گوجرانوالہ میں شادی کے ایک فنگشن میں شرکت کی جہاں پر انہوں نے اپنے مشہورزمانہ گیت سنائے تو شادی میں شریک باراتی اور دولہا ساری رسمیں چھوڑ کر مظہر راہی کی پرفارمنس پر بھنگڑے ڈالنے لگے مظہر راہی نے صرف ایک گانا پرفارم کرنا تھا مگر نوجوانوں نے انہیں اسٹیج سے اترنے ہی نہیں دیا اور ان کے بھنگڑوں پر ڈانس کرتے رہے۔ایک ملاقات کے دوران مظر راہی نے بتایاکہ وہ شادی بیاہ کے شوزپر بہت کم جاتے ہیں اور وہاں جاتے ہیں جہاں بہت زیادہ قریبی تعلقات ہوں گذشتہ رات ہونے والے فنگش میں بھی وہ کسی کی فرمائش پر شریک ہوئے تھے اور انہیں نہیں پتہ تھا کہ ان کی گائیکی کو اتنا زیادہ پسند کیا جائیگا وہ اتنی پسندیدگی پر اپنے چاہنے والوں کے مشکور ہیں۔

مزید :

کلچر -