حوریہ عصمت کا بھارتی فلم میں کام کرنے سے انکار

حوریہ عصمت کا بھارتی فلم میں کام کرنے سے انکار

لاہور(فلم رپورٹر)پہلی پاکستانی خاتون ڈھول پلئیر حوریہ عصمت نے بھارتی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق حوریہ عصمت کو ایک بھارتی ہدائتکار نے اپنی نئی فلم کے مرکزی کردار کی آفر کی تھی جسے حوریہ عصمت نے مسترد کردیا۔حوریہ عصمت کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال اپنے ڈھول پروفیشن کی جانبدھیان دے رہی ہیں ابھی وہ نہ تو کسی پاکستانی فلم میں کام کرینگی اور نہ ہی کسی بھارتی فلم میں وہ ان دنوں ڈھول پرفارمنس کو مذید بہتر بنانے کے لیئے اپنے اساتذہ سے سیکھ رہی ہیں اگر انہوں نے فلموں پر توجہ دینی شروع کردی تو ان کی ڈھول پرفارمنس متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لیئے وہ ابھی اپنی ڈھول پرفارمنس کو ہی جاری رکھیں گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...