کپل شرماکوایشوریا کے باڈی گارڈ نے ان کی وینیٹی وین سے باہر نکال دیا

کپل شرماکوایشوریا کے باڈی گارڈ نے ان کی وینیٹی وین سے باہر نکال دیا
کپل شرماکوایشوریا کے باڈی گارڈ نے ان کی وینیٹی وین سے باہر نکال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)کامیڈی نائٹس کے کپل شرما کو بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے کے باڈی گارڈ نے دھکا دے کر ان کی وینیٹی وین سے باہر نکال دیا۔بھارتی اخبار کے مطابق ہندوستان کے مقبول کامیڈی شو کامیڈی نائٹس ود کپل میں سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے اپنی آنے والی فلم ’جذبہ‘ کو پروموٹ کرتی نظر آئیں گی۔حال ہی میں اس شو کا پرومو بھی ریلیز کیا گیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایشوریا رائے اپنی وینیٹی وین میں موجود ہیں، اس دوران کپل شرما ان کی وین میں آجاتے ہیں جس کے بعد اداکارہ کا باڈی گارڈ انہیں باہر نکال دیتا ہے۔کپل شرما پرومو میں کہتے نظر آتے ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگی میں دو چیزوں کو پہلی بار دیکھا ہے ایک ایشوریا رائے اور ایک کاجو، بادام۔ایشوریا رائے کی آنے والی فلم ’جذبہ‘ میں ان کے ہمراہ عرفان خان اہم کردار میں نظر آئیں گے۔اس فلم میں ایشوریا ایک وکیل کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کی بیٹی کو اغوا کرلیا جاتا ہے جس کے بعد عرفان ان کی مدد کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -