معروف ہدایتکاراورمصنف ریاض شاہد مرحوم کی 43ویں برسی گزشتہ روزمنائی گئی

معروف ہدایتکاراورمصنف ریاض شاہد مرحوم کی 43ویں برسی گزشتہ روزمنائی گئی

لاہور (فلم رپورٹر ) پاکستان فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام پانے والے معروف ہدایتکاراورمصنف ریاض شاہد مرحوم کی 43ویں برسی گزشتہ روزمنائی گئی۔ برسی کا اہتمام ریاض شاہد کے صاحبزادوں فلمسٹارشان اوربھائی اعجاز شاہد نے اپنی رہائشگاہ پرکیا ۔ اس موقع پرمرحوم کی اہلیہ اورماضی کی معروف اداکارہ نیلوبیگم، ہدایتکارسیدنور، پرویزکلیم، داؤدبٹ، پرویز رانا، مسعود بٹ، اقبال کشمیری، نورالحسن،کرکٹریونس خان،چوہدری اعجازکامران، جاویدوڑائچ، ذوالفقارمانا، جونی ملک، فیصل بخاری، رونقی، جووی،جان محمد، ظہورشاہد، الطاف قمراورعاکف ملک سمیت دیگرموجود تھے۔ اس موقع پرمرحوم ریاض شاہد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اورفاتح کی گئی۔ برسی کے موقع پرنیلوبیگم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاض شاہد نے اپنی تمام عمرپاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری اوربھلائی کیلئے کام کیا۔ ان کی وفات کے بعدمیرے بچوں خصوصاً شان نے بڑی ذمہ داری سے اپنے والد کے مشن کوآگے بڑھایا اوران کے نام کوزندہ رکھا ہے۔ ریاض شاہد کی وفات کے بعد مجھ پرگھراوربچوں کی بھاری ذمہ داری آن پڑی تھی لیکن میں نے ہمت نہ ہاری اوراپنے بچوں کی تعلیم اورتربیت کوبہترانداز سے انجام دیا ۔ اداکارشان نے کہا کہ بچپن میں مجھے ریاض شاہد کی انگلی پکڑکرچلنے کا موقع نہیں مل سکالیکن اب وہ ہرلمحہ میرے ساتھ ہیں۔ اس موقع پردیگرشرکاء نے بھی ریاض شاہد کی فنی خدمات کو شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اوران کی مغفرت کیلئے دعاکی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...