سعودی حکومت پاکستانی حاجیوں کے معاملات کو ترجیحاً دیکھے گی،سعودی سفیر

سعودی حکومت پاکستانی حاجیوں کے معاملات کو ترجیحاً دیکھے گی،سعودی سفیر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ ایم الزہرانی سے گفتگو کرتے ہوئے منیٰ میں شہید ،زخمی و لاپتا پاکستانیوں کے حوالے سے شدید تشویش ظاہر کر تے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ سعودی حکومت پاکستانی حاجیوں کی دیکھ بھال اور شہید ، زخمی اور لاپتا حاجیوں کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھے گی ۔ میاں رضا ربانی نے پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی ،ثقافتی، مذہبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے پارلیمانی وفود کے قریبی باہمی رابطوں کو مزید تقویت دینے کی اشد ضرورت ہے ۔چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سعودی شوریٰ کے سربراہ کو سینیٹ اجلاس کے دوران خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی ۔ چیئر مین سینیٹ نے سانحہ منیٰ کے حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور خصوصی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو سینیٹ کے پانچ اکتوبر کو شروع ہونیوالے اجلاس میں جواب دینے کیلئے خطوط بھی لکھے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول